English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہریوں میں احساس تحفظ بیدار کرنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس نے سال نوفائرنگ‘ آتش بازی‘ ون ویلنگ سمیت دیگر خرافات کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا اعلان کردیا۔ ایس ایس پی کی قیادت میں شہر بھر پولیس کا فیلگ مارچ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کی جانب سے شہریوں میں احساس تحفظ اور نیو ائر سیکورٹی اقدامات کے سلسلے میں پولیس ہیڈ کوارٹر سے فلیگ مارچ کیا گیا جو شہر کے مختلف مقامات پر گذرتا ہوا اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوا جس میں درجنوں پولیس موبائل‘ موٹر سائیکل سوار فائٹر موجود تھے جبکہ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہاکہ 31دسمبر کی رات عوام الناس فائرنگ‘ آتش بازی‘ ون ویلنگ‘ بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے سے اجتناب کریں۔ والدین اپنے بچوں کو نیوائر نائٹ پر موٹر سائیکل چلانے سے روکیں تاکہ ان کی قیمتی جانوںکی حفاظت کی جاسکے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوںنے متنبہ کیا کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام ڈی ایس پیز‘ ایس ایچ اوز ان احکامات پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہونگے
فلیگ مارچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے