اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کو فون کیا
ہے۔دونوں رہنماؤں میں جلد ملاقات پر اتفاق ۔جہانگیر ترین نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے آئندہ4سے5روز میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔
