ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال، مسافر رل گئے

ٹرانسپورٹرز نے جرمانوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے ملک بھر کے لاری اڈوں سے ٹرانسپورٹ کو بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرنسپورٹ ایسوسی ایشن  نے جرمانوں کی رقم میں اضافے کے خلاف آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، ہڑتال کے باعث انٹراسٹی بسیں بند ہیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹرانسپورٹ کی بندش سے مسافر در بدر بھٹک رہے ہیں اور وہ منزل پر پہنچنے کے لیے دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں سمیت دیگر اضافی ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جرمانوں میں اضافے کو واپس نہیں لیا جاتا، احتجاجاً ٹرانسپورٹ کو بند رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں