English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز، پلیٹ لیٹس کی تعداد متوازن نہ ہو سکی

القمر

لندن ( آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے شریف فیملی کاکہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی تک متوازن نہیں ہو سکی ہے، امریکا بھیجے گئے نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے، جیسے ہی رپورٹس سامنے آئیں گی تو فیصلہ کیا جائے گا کہ نواز شریف کو کہاں شفٹ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائل پرومٹن اسپتال میں نواز شریف کا معائنہ جاری ہے، طبیعت نہ سنبھلنے پر نواز شریف کو امریکا یا جنیوا لے جانے کا آپشن موجود ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے اور رپورٹس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، نئے سال کی چھٹیوں کے بعد ہیماٹالوجی والوں سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ وڈیو اسکینڈل کی حقیقت سب لوگ جانتے ہیں اور ایف آئی اے وڈیو اسکینڈل کے سلسلے میں کافی لوگوں کو گرفتار بھی کر چکا ہے، عمران خان ایسے اقدامات نہ کریں کہ مزید خوار ہوں، عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے