نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نواب شاہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی، اسٹیشن سے ایک کلو میٹر دور 15 نمبر بوگی کی کملپین اچانک ٹوٹ گئی، پریشر ٹوٹنے کے سبب ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی، کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں چلتی ٹرین سے الگ ہوگئیں‘ ریلوے اسٹیشن سے ایک کلو میٹر دور میونسپل اسکول کے قریب بوگیاں الگ ہوئیں، شالیمار ٹرین سے الگ ہونے والی تین بوگیاں اے سی بزنس کے ڈبہ ٹرین سے الگ ہوگیا، ٹرین مسافروں میں خوف و حراس پھیل گیا، ریلوے پولیس ریلوے حکام اور ٹرین مکینیکل عملہ موقع پر پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق ٹرین کا مرمتی کام جاری ہے، مرمت کا کام کرکے ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
