ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احتساب عدالت: کروڑوں روپے فراڈ کے ملزمان کا مزید 14 روزہ ریمانڈ

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے فراڈ کیس میں ملوث
3 ملزمان کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 15 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم پرویز اقبال، مبشر اسحاق اور 17 اسکیل کے افسر ٹی ایم او تنویر یوسف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے 2 ملزمان کی پلی بار گینگ کی، درخواست پر رپورٹ بھی طلب کی، ملزم پرویز اقبال اور مبشر اسحاق نے پلی بارگینگ کی درخواست جمع کرا رکھی ہے۔ نیب کی جانب سے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے جس کے مطابق ملزمان نے الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی حافظ آباد کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا اور ملزمان نے دھوکا دہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں