English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حملہ کیس: حسان نیازی  و دیگر وکلا کی عبوری ضمانت میں توسیع

القمر

لاہور (آن لائن) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حملہ کیس میں ملوث
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی سمیت دیگر وکلا کی درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے وکلا کی عبوری ضمانت میں 6 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ عدالت نے پہلے سے دائر کردہ عبوری درخواست ضمانت کو اس وجہ سے خارج کردیا تھا کہ ملزم حسان نیازی عدالت میں بروقت پیش نہ ہوسکے جس پر ملزم کے وکلا نے دوبارہ حسان نیازی کی جانب سے عبوری درخواست ضمانت دائر کی اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دیگر وکلا کے ساتھ حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے