English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی ایکٹ ترمیم پر جلدبازی سے گریز کریں، نوازشریف کی پارٹی کو ہدایت

القمر

لندن(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کو آرمی ایکٹ میں ترمیم پر جلد بازی سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ملک میں استحکام کیلیے بل کو مثبت طریقے سے دیکھنا چاہتے ہیں،اہم بل منظور کرنے کیلیے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ جیسا نظر نہیں آنا چاہیے۔ لندن سے قائد مسلم لیگ (ن)نے خواجہ آصف کو خط لکھا ہے، خط میں سابق وزیراعظم نے حکومت پر وضع شدہ پارلیمانی طریقہ کار کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضوابط کی پرواہ نہ کرنا کسی جماعت کے مفاد میں نہیں ہے اور ایسے اہم بل 24گھنٹوں میں منظور نہیں کیے جاسکتے۔ خط میں خواجہ آصف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ حکومت بل قومی اسمبلی میں پیش کرے، (ن)لیگ اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائے ، اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں، 7 اور8 جنوری کو اسٹینڈنگ کمیٹی بل پر غور کرے اور رپورٹ قومی اسمبلی کو پیش کرے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 13 جنوری کو سینیٹ بل کو اپنی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجے تاکہ وہ اس پر غور کرے، 15جنوری کو سینیٹ اس بل پر غور اور بحث کرے اور ووٹنگ کرے جس کے بعد بل کو سینیٹ میں بھیج دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے