ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ سے بچنے کیلیےجنرل سیلمانی کو قتل کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی  ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے جسے پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ القدس کے سربراہ کو جنگ چھیڑنے کے لیے نہیں بلکہ جنگ سے بچنے کے لیے قتل کیا۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران میں بھی نفرت کی علامت تھا حال میں حکومت مخالف ہونے والے مظاہروں کو طاقت سے کچلا اور کئی مظاہرین کو قتل کیا، اسی لیے ایران میں قاسم کی ہلاکت پر اندرون ملک اتنا غم نہیں جتنا بیرون ملک ۔دکھایا جارہا ہے

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں