ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت نے عوم کی زندگی اجیرن کردی،راناتنویر

نارنگ منڈی(آن لائن)چیئرمین پبلک اکائوٹنس کمیٹی راناتنویرحسین نے کہاہے کہ حکمران جماعت آئی ایم ایف کے حکم پر ملک کے 22 کروڑ عوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ، پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی۔چودھری فیاض احمدبٹر، چودھری سرفرازبھٹی ،چودھری مظہربٹر،رمضان علی ایکس کونسلر،چودھری مرتضی بھلہ حافظ عتیق اورسجادبھٹی کے ساتھ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیروں اور مشیروںکاٹولہ حقیقت میںلوٹ مارایسوسی ایشن ہے، شریف برادران کو پاکستان
سے دہشت گردی اور اندھیروںکے خاتمے کی سزادی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کاایجنڈاپکڑدھکڑاور جعلی احتساب ہے ،عمران حکومت نے عام آدمی کا سانس لینا بھی دشوار کر دیا ہے ، حکمران فی الفور اقتدار سے الگ ہو جائیں ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں