انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک محکمہ دفاع نے اعلان کیاہے کہ شام کے کیمپوں سے فرار ہونے والے کردستان ورکرز پارٹی کے 2 دہشت گردوں نے خود کو ترک ضلع شانلی عرفا میں حفاظتی حکام کے حوالے کر دیا۔ محکمہ دفاع کے مطابق کرد وں کی جانب سے دہشت گرد جماعت سے علاحدگی کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ انقرہ حکومت ’پی کے کے ‘ اور کردستان ورکرز پارٹی کو دہشت گرد قرار دیتی ہے۔ اس سلسلے میں ترکی شمالی شام میں فوجی کارروائی بھی کرچکا ہے۔
