حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن اور وین اونر ز ایسو سی ایشن سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز سمیت عملے نے بلدیہ بس ٹرمینل بحال نہ کرنے کیخلاف دوسرے روز بھی شہبا ز بلڈ نگ کے سامنے سڑک پر بسیں،وینز اور دیگر گا ڑ یاں کھڑ ی کرکے احتجاجی دھر نا دیا گیا جس کی قیا دت ایسو سی ایشن کے رہنما ئوں مصطفی چانڈ یو ،ثنا اللہ جما نی ،اصغر کو رائی اور منظور بر وہی سمیت دیگر کر ر ہے تھے ،اس موقع پر رہنما ئو ں نے خطاب کر تے ہو ئے بتا یا کہ کچھ عرصہ قبل سینٹرل جیل انتظامیہ نے جیل کی بم پروف دیوار تعمیر کرنے کے معاملے پر بلدیہ بس ٹرمینل ختم کرکے ہمیں ہٹڑی بائی پاس روڈ اور قرب و جوار کے علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور کر دیا جہاں سے ہم سواریاں اٹھا کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں لیکن چند روز سے ٹریفک پولیس ہمیں وہاں گاڑیاں کھڑی کرنے سے منع کر رہی ہے اور ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے مار کر نقصان پہنچایا جا رہاہے جس کی وجہ سے جہاں عوام کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہے وہاں ٹرانسپورٹرز اور مزدور بھی بیروز گار ہو رہے ہیں ،دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ٹرانسپورٹر ز کو اپنے آفس بلو اکر با ت چیت کے دوران ہٹڑ ی با ئش پا س روڈ پر عارضی بنیاد پر گا ڑ یا ں کھڑ ی کر نے کی اجا زت اور بلد یہ بس ٹر مینل کو بحا ل کر نے کی یقین دہا نی کر ائی جس کے بعد ٹر انسپورٹر ز نے اپنا دھر نا ختم کر دیا ۔
