English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اونج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اونج لائن ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویر کو مسترد کرتے ہوئے 40 روپے فی مسافر کرایہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد معاملہ پنجاب کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین آزمائشی بنیادوں پر چل پڑی ہے، آزمائشی افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سمیت کسی اعلیٰ حکام نے شرکت نہیں کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر تقریب میں شرکت سے انکارکیا تھا کہ مذکورہ منصوبہ گزشتہ حکومت کا تھا اس لیے وہ ٹیسٹ ڈرائیو میں شریک نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے