English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں یومیہ قتل کے 80 اور زیادتی کے 91 واقعات

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں جرائم سے متعلق سرکاری اعداد شمار کے مطابق ملک میں یومیہ بنیادوں پر قتل کے اوسطاً 80، جنسی زیادتی کے91 اور اغوا کے 289 واقعات پیش آتے ہیں۔ سرکاری ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 2018ء میں اوسطاً ہر روز 91 خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی گئی۔ 2 سال بعد جاری کی گئی رپورٹ کے اعداد شمار بھارت میں خواتین کی سلامتی کے حوالے سے تشویش ناک صورت حال کی عکاسی کرتے ہیں۔ 2012ء میں ایک بس میں میڈیکل کی طالبہ ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد ملک گیر مظاہروں میں اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم قانون سازی کے باوجود خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات کم نہیں ہو سکے۔ این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق 2018ء میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے 33 ہزار 356 مقدمات درج کرائے گئے۔ 2017ء میں یہ تعداد 32 ہزار 559 تھی جب کہ خواتین کے خلاف جرائم کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 78ہزار 277 مقدمات درج کیے گئے۔ 2017ء میں یہ تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 894 تھی۔ 2018ء میں قصورواروں کو سزا دینے کی شرح محض 27 فیصد رہی جو 2017ء میں 32 فیصد ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 2018ء میں ہر روز اوسطاً تقریباً 80 لوگوں کو قتل کیا گیا اور 29 ہزار 17 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2017ء میں 28 ہزار 653 واقعات کا اندراج ہوا تھا، یعنی قتل کے واقعات میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں اغوا کے واقعات میں بھی 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں 10.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے