صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ زدہ ملک یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میںمسجد شہید، 83 سے زایدفوجی جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ یمن کے شہر مارب میں پیش آیا جہاں واقع فوجی کیمپ پر حوثی باغیوں نے کئی میزائل داغے۔ یمنی فوج اور سرکاری حکام کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل فوجی کیمپ میں واقع مسجد پر اس وقت گرے جب نماز کی ادائیگی کے لیے اہلکاروںکی بڑی تعداد موجود تھی۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حوثی باغیوں نے یمنی حکومت کے الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔یمن کے صدر منصور ہادی نے میزائل حملے کو بزدلانہ اور دہشت گردانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کی ذمے داری ایران پر عاید کی ہے۔ ایران کی جانب سے اس الزام پر فوری پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یمن میں حوثی باغیوں کا میزائل حملہ‘ مسجد شہید‘ 83فوجی جاں بحق‘ 50زخمی
القمر
