English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر پر خاموشی ساز باز کے مترادف ہوگی، امریکی سینیٹر

القمر

واشنگٹن(آن لائن)امریکا کے سینیٹر کوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کیے جانے کے معاملے پر سینیٹ میں قرارداد لانے کا عزم کیا ہے۔سینیٹر کوری بوکر نے اپنے اعزاز میں واشنگٹن میں منعقدہ تقریب کے بعد خصوصی وڈیو پیغام میں کہا کہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کررہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر 5 اگست کو تبدیل کیے جانے کے بارے میں سینیٹر بوکر کا کہنا تھا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ سب ہم آواز ہوں، اس وقت خاموشی اختیار کرنا، ساز باز کے مترادف ہے، جو نہیں ہونے جانی چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ سینئر سینیٹرز خصوصاً وہ جن کا تعلق امور خارجہ کمیٹی سے ہے، کے ساتھ مل کر کشمیر کے معاملے پر قرارداد لانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور آزادی اظہار کا حق دیا جائے۔امریکن سینیٹر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہاں جو کچھ ہورہا ہے اس کے بارے میں شفاف صورتحال سامنے نہیں آرہی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور اے پی پیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمزی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے