English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان برآمدات پر نئی پابندیاں نہیں لگائیں ،پاکستان کی وضاحت

القمر

کابل( آن لائن )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے افغان ٹائمز کی 20 جنوری کی رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان نے افغان برآمدات پر نئی پابندیاں نہیں لگائیں، افغان برآمدات کے لیے بدستور سہولت دی جارہی ہے ، گزشتہ برس کے مقابلے میں 2019 میں برآمدات میں19 فیصد اضافہ ہواہے۔ترجمان نے ٹرکوں کے استعمال کے حوالے سے وضاحت دی کہ اس عمل کے تحفظ کے لیے سیل کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ ڈیوائسز لگائی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹرکوں اور برآمدی مصنوعات پر نئی پابندی عاید کردی ہے جس پرافغان وزارت تجارت و صنعت کے ترجمان جان آغا نوید نے جاری بیان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نئی پابندیوں کی بنیاد پر افغانستان کی برآمدات ٹرکوں کے ذریعے ہو رہی ہے،افغان تاجروں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اکثر تاجروں کے پاس ٹریسر لگے ٹرک نہیں ہیں اور اس معاملے پر مذاکرات ہونے چاہییں اور افغانستان کو اس کے حل کے لیے اپنا منصوبہ اور پیش کش کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے