ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، یاسر حمید

اسلام آباد (جسارت نیوز) سابق کرکٹر یاسر حمید نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کی آمد پر عوام کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلباء بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ اسلام آباد کے مدارس کے طلباء نے ٹیم بنگلا دیش کو اپنے انداز میں خوش آمدید کہا ۔ دینی مدارس کے طلباء نے ویکلم بنگلا دیش مدرسہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، اینٹ کی وکٹیں اور تارکول کی سڑک پچ بن گئی۔ طلباء کو گرائونڈ نہ ملا تو سڑک پر ہی کرکٹ میدان سجا لیا۔ سابق کرکٹر یاسر حمید نے حوصلہ افزائی کیلئے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ان کا جوش و خروش دیکھ کر دل خوش ہوا ہے۔ زلمی لیگ بھی کرائی گئی، باقیوں کو بھی چاہئے کہ ان کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ بنگلا دیش کی ٹیم ہم سے سیکھتی تھی، پاکستان کے سیکیورٹی کے حالات بہت بہتر ہیں، حارث رئوف جیسا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں