English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بامعنی مذاکرات سے قبل طالبان حملوں میں کمی چاہتا ہوں، ٹرمپ

القمر

ڈیووس/واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان ہم منصب اشرف غنی سے کہا ہے کہ وہ معنی خیزمذاکرات کے آغاز سے قبل طالبان کے حملوں میں غیر معمولی کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے صدور نے افغانستان کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس ضمن میں وائٹ ہاوس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا کہ طالبان کی جانب سے حملوں میں نمایاں اور دیرپا کمی کی ضرورت ہے جو افغانستان کے مستقبل کے بارے میں معنی خیز گفت و شنید کو آسان بنائے گی۔طالبان کے چیف ترجمان نے رواں ہفتے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا معاہدہ رواں ماہ متوقع ہے اور طالبان معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل عسکری کارروائیوں میں کمی لانے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے