چونیاں میں سفاک باپ نے 8 ماہ کی معصوم بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق درندہ صفت باپ نے کمسن بیٹی کو قتل کرنے کے بعد گھر کے صحن میں دفنا دیا ، ملزم نے بچی کی قبر کی نشاندہی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو بتایا کہ اس نے 8 ماہ کی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور یہیں دفنایا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور اہل محلہ کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔

