English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے،شہبازشریف

القمر

لندن(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے اور وہ صحت یابی کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میاں نوازشریف کا علاج جاری ہے، قوم سے درخواست ہے کہ وہ دعا کریں اللہ تعالی انہیں مکمل صحت یابی عطا کرے اور وہ خیریت سے وطن واپس آئیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے رانا ثنا اللہ سے متعلق انتہائی تضحیک آمیز باتیں کیں، وہ مسلم لیگ(ن)کے پنجاب کے صدر اور قابل احترام شخص ہیں، عمران خان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ہے اور عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم ہیں اور دن رات یوٹرن لیتے ہیں ، دن رات غلط بیانی کرتے ہیں اور آج پاکستانی معیشت کو تباہی کے دہانے پہنچانے کی ساری ذمے داری عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہے، جتنی جلدی ان سے جان چھڑائیں گے اتنی جلدی پاکستان کی بہتری ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے