ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو 12 گھنٹوں کیلئے گیس بحال کر دی گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ہفتے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکے لیے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کیلئے گیس بحال کر دی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق آئندہ کے شیڈول کا اعلان گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی کمی کے باوجود گیس بحران پر قابو نہ پایا جاسکا، گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں