English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صبح سویرے ترکی میں زلزلہ، 18 افراد ہلاک‘500 سے زائد زخمی

عمارتیں زمین بوس ہوگئی جبکہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے‘غیرملکی میڈیا
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صبح سویرے ترکی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6.9 تھی۔ حادثات میں18 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔عمارتیں زمین بوس ہوگئی جبکہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مشرقی علاقوں میں محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ وزیرداخلہ نے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی افراد کے مرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ہمسایہ ممالک ایران ،شام اور لبنان میں بھی محسوس کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے