English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت کے فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے فیصل چوک پرسگنل بند ہونے کے باوجود امریکی سفارت خانے کے ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھا دی، تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے سے آنے والے کار سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کی گاڑی ایک پاکستانی ڈرائیور چلا رہا تھا، گاڑی میں موجود سفارتکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے