English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سگریٹ سعودی عرب لانے پر پابندی

القمر

جدہ (عبدالستار خان) سعودی عرب میں مختلف ٹیکسوں کی وجہ سے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان سے چھٹیوں کے بعد سعودی عرب واپس آنے والے سگریٹ کے درجنوں بنڈل لے آتے تھے۔ لیکن اب ان کے اس اقدام پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب ایک مساف اپنے ساتھ صرف دو سو سگریٹ لا سکتا ہے۔ اگر کوئی اس سے زیادہ سگریٹ لائے گا تو وہ ضبط کر لی جائے گی۔ جبکہ اس سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ اگر بہت بڑی تعداد میں سگریٹیں کوئی سعودی عرب لایا تو اسے اسمگلنگ کے کیس میں پکڑا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور سعودی قوانین کی پابندی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے