English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

القمر

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبے سمیت دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امور پر گفتگو ہوئی۔جنرل ندیم رضا کے ساتھ وفد میں پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز اور دیگر حکام موجود تھے۔ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، سعودی فرمانروا کے نائب خصوصی سیکریٹری تمیم بن عبد العزیز اور اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی ایئر کمانڈر عوض الزہرانی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے