English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں موجود 4 پاکستانی طالب علموں میں کورونا وائرس کی تصدیق

طالب علموں کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ذمہ داری ہماری ہے ، اس طرح خیال رکھیں گے جیسے اپنے بچوں کا رکھتے ہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا
سفارت خانے کا عملہ دن رات پاکستان کی ساری کمیونٹی سے رابطے میں ہے ،چاروں طالب علموں کی صحت بہتر ہورہی ہے، پریس کانفرنس
اسلام آباد (بیورورپورٹ) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں موجود چار پاکستانی طالب علموں میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ چاروں طالب علموں کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ذمہ داری ہماری ہے ، اس طرح خیال رکھیں گے جیسے اپنے بچوں کا رکھتے ہیں ،سفارت خانے کا عملہ دن رات پاکستان کی ساری کمیونٹی سے رابطے میں ہیں ،چاروں طالب علموں کی صحت بہتر ہورہی ہے، امید اور دعا ہے مکمل صحت یاب ہو جائینگے ،میڈیا معاملے کو زیادہ نہ پھیلائے ، پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں ،ابھی تک دنیا میں اس وائرس کیلئے کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ،دنیا میں ویکسین کی تیاری کیلئے تیزی سے ریسرچ ہورہی ہے ،چین سے آنے والے مسافروں کی تین طریقے سے اسکریننگ کی جا رہی ہے ،ایک فارم دیا جاتا ہے ،ٹمپریچر ریکارڈ کیا جائیگا ،تجزیہ کیا جائیگا،اگر ضرورت پڑی تو آئیسولیٹ بھی کیا جائے گا،چین نے پاکستان کی درخواست پر میڈیکل کیٹس فراہم کی ہیں(آج) جمعرات کو پہنچ جائیں گی،تکنیکی معلومات کیلئے قومی ادارہ صحت کا ایک ترجمان مقرر کر دیا ہے،سوشل میڈیا ملنے والی معلومات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ بدھ کو یہاں پی آئی ڈی میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر کرونا وائرس کی وجہ سے تشویش ہے اسی سلسلے میں پریس کانفرنس کررہا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس وائرل انفیکشن ہے ،یہ وائرس نیا دریافت ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے