English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب نے عبدالغنی مجید کی ریفرنسز سے بریت کی مخالفت کر دی

القمر

اسلام آباد (آن لائن) میگا منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم عبد الغنی مجید کی نیب ریفرنسز سے بریت کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ، نیب نے عبد الغنی مجید کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی ۔ عبدالغنی مجید نے نیب آرڈیننس کے تحت اپنے خلاف ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائر کی تھی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عبدالغنی مجید اومنی گروپ کے بینیفشری اور جعلی اکاونٹس کیس کے اہم ملزم ہے نیب جعلی اکاونٹس کے مختلف کیسز میں عبد الغنی مجید سے تحقیقات کر رہا ہے عبدالغنی مجید سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا انتہائی قریبی ساتھی ہے۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ احتساب عدالت عبد الغنی مجید کی بریت کی درخواست مسترد کرے،نیب نے اپنا تحریری جواب احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کروادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے