ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی کی کینیا کی اپنی ہم منصب ریشلیا اومامو سے ملاقات

نیروبی(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کینیا، مشرقی افریقی خطے کا ’’گیٹ وے‘‘ ہے، پاکستان کینیا سمیت افریقی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نیروبی میں کینیا کی اپنی ہم منصب ریشلیا اومامو سے ملاقات کے دوران کہی۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے ریشیلیا اومامو کو وزارت خارجہ جمہوریہ کینیا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کینیا مشرقی افریقی خطے کا ’’گیٹ وے‘‘ ہے، پاکستان کینیا سمیت افریقی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو نہایت اہم سمجھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنی کینیا ہم منصب کو پاکستان کی نئی سفارتی ترجیحات بتاتے ہوئے ’’انگیج افریقا‘‘ وژن کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے بعد کینیا پاکستانی مصنوعات کے لیے سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے، پاکستان کا سفید چاول کینیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے جبکہ کینیا سے درآمد کی جانے والی چائے کو پاکستان میں بہت پذیرائی حاصل ہے۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ٹریڈ کانفرنس کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے ۔ وزیر خارجہ نے کینیا کی وزیر خارجہ ایمبیسڈر ریشلیا اومامو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں