English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں 2 امریکی اہلکار بھی ہلاک ہوئے، پینٹاگون

القمر

واشنگٹن (آن لائن) پینٹاگون نے افغانستان میں تباہ ہونیوالے طیارے میں 2 امریکی فضائی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے غزنی میں تباہ ہونے والے طیارے میں آپریشن فریڈم کو معاونت فراہمکرنے والے 2 امریکی فضائی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔ واضح رہے افغانستان کے شہر غزنی میں تباہ ہونے والے امریکی طیارے بارے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس میں سی آئی اے اعلیٰ افسران سوار تھے اور اس طیارے کو طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں نشانہ بنایا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے