English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طوفان کیارا سے شمالی یورپ میں تباہی‘ ہلاکتیں 7ہوگئیں

القمر

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان ’کیارا‘ کی شمالی یورپ میں تباہ کاریاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان نے برطانیہ، پولینڈ، سلووینیا، سوئیڈن، فرانس، جرمنی، بلجیم اورسوئٹزرلینڈ کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ اس دوران شدید برف باری کے باعث اکثر مقامات پر نظام زندگی معطل ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے