English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں امریکی فوج کے زیر کنٹرول اڈے پر راکٹ حملے

عراق میں امریکی فوج کے زیر کنٹرول اڈے پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی عراق کے صوبہ کرکک میں نامعلوم سمت سے امریکی زیر استعمال فوجی اڈے پر میزائل داغے گئے۔

جس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ عراقی فوجی کا ہے تاہم اس کو مکمل کنٹرول امریکی  فوج کو حاصل ہے۔فوری طور پر میزائل حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 دسمبر کو علاقے میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے بعد پہلی مرتبہ اس اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ امریکا نے امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کا الزام حزب اللہ پر لگایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے