ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہبازکے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع

لاہور(آن لائن)احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کردی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے لیگی رہنما کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اس کیس کے ریفرنس کی کیا صورتحال ہے، اس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔اسی دوران حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حمزہ شہباز کی گواہوں کی دستاویزات لینے کی درخواست مسترد کردی۔دورانِ سماعت فاضل جج نے حمزہ شہبازسے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ابھی اپنا قومی شناختی کارڈ ہے؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت شناختی کارڈ نہیں ہے۔عدالت نے حمزہ شہباز کی آئندہ شناختی کارڈ پر نام دیکھ کر حاضری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں