English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران مافیا اپنی نااہلی کا بوجھ کسی  پہ نہیں ڈال سکتا،مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورگزیب کا کہنا ہے کہ عمران مافیا اپنی نااہلی کا بوجھ کسی  پہ نہیں ڈال سکتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی میڈیا پر تنقید پرردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎عمران صاحب کیا 18 ماہ میں 12 ہزار ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا اپنی نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا، حکومت کا اپنا اسٹیٹ بینک آپ کی نالائقی، چوری اور نا اہلی کی داستان سُنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی ہے، میڈیا عوام کو کیا بتائے گا؟ غریبوں کی 18 ماہ میں اسپتالوں میں مفت دوائی بند جبکہ روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے