English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

القمر

کراچی: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر بڑھ گئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1587 ڈالر تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 91  ہزار 150  روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 78 ہزار 146  روپے ہوگئی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے