ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی آئی ایس پی سے ایم این ایز کی اولادیں رقوم لیتی رہیں‘ اعجاز شاہ

شاہ کوٹ (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کئی ایم این ایز کی اولادیں رقوم وصول کرتی رہیں اور تقریباً8لاکھ کارڈز جعلی نکلے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا ملک کا اہم ستون ہیں، جائز حقوق کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کے حقیقی سفر پر گامزن کرنے کے لیے پہلے اپنے آپ میں تبدیلی لانا ہوگی ، معاشرے کا ہر فرد اپنے کردار میں مثبت تبدیلی پیدا کرے۔انہوں نے کہا کہ میں عمر کے اس حصے میں جاکر زندگی کا اصل مقصد سمجھا، صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنا سیکھا۔اس موقع پر نومنتخب صدر تحصیل بار میاں نعیم احمد اور جنرل سیکرٹری جاوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے حقوق کے لیے اقدامات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں