سہون (آئی ا ین پی ) سہون میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کے ملزم جج امتیاز بھٹو نے امریکا سے ڈی این اے کرانے کی درخواست جمع کرا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج کوٹری رحمت اللہ موریو کی عدالت میں خاتون سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں معطل ملزم جج امتیاز بھٹو پیش ہوئے۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے مؤکل کا ڈی این اے امریکا کی لیبارٹری سے کرانے کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب پولیس نے کیس کی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے جس کے مطابق ملزم جج نے نہ اب تک کیس میں تعاون کیا ہے اور نہ ڈی این اے کرایا ہے، تفتیش کے لیے ڈی این ا ے کرانا ضروری ہے جبکہ درخواست گزار اور گواہوں کے بیان لیے جا چکے ہیں۔تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسپیشل کیس قرار دیتے ہوئے ملزم جج امتیاز بھٹو کو مہلت دے دی۔
خاتون سے مبینہ زیادتی،ملزم جج کی امریکا سے ڈی این اے کرانے کی درخواست
القمر
