ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی حکومت نے 215 یتیموں کی شادیاں کروا دیں

خلیجی ملک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حکومت کی جانب سے انسانی ہمدردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 215 تیموں کی شادیاں کرائی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ شادیاں سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے ذیلی ادارے شعبہ شادی کی زیر اہتمام انجام پائی ہیں۔

وزارت محنت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف السیالی نے بتایا کہ یتیموں کی شادی کے متعدد مراحل ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں شادی کے خواہش مند یتیم لڑکے اور لڑکیوں کو شعبہ شادی میں خود کو رجسٹرڈ کرانا پڑتا ہے،خواہش مند افراد کے رجسٹریشن ہونے کے بعد شعبہ ان کے کوائف کا جائزہ لیتا ہے کہ ان کی فراہم کردہ معلومات درست ہے یا غلط ہے، پھر ان کے لیےدلہن تلاش کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر السیالی نے مزید بتایا کہ شادی کا یہ شعبہ نہ صرف شادی کی تقریبات منعقد کرتا ہے بلکہ شادی کے بعد بھی ان سے رابطہ رکھتا ہےتاکہ مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے انہیں نکالا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں