English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ میں سیلنڈر دھماکا: 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ : مغربی بائی پاس پر گودام میں گیس سلینڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دھماکے کے فوراً بعد گودام سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ آج مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لینے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بائی پاس پر گودام میں گزشتہ رات ہونے والے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے