الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارہ نہ جمع کرانے پر معطل کی گئی 7 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جن 7 ارکان پارلیمان کی رکنیت بحال کی ہے ان میں ایک سینیٹراور سندھ اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے جب کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 ارکان کی بھی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی، سینیٹر رانا محمود الحسن، رکن سندھ اسمبلی عبد الرؤف کھوسو کی رکنیت بحال کی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سےامیر فرزند خان،پختون یار خان،فیصل امین خان،محمد شفیق،میر کلام خان کی رکنیت بحال ہوئی ہے۔ارکان کی رکنیت بحالی سے اسپیکرز اسمبلیوں اور چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ29 پارلیمنٹیرینز اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

