ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ؛ پی آئی اے کا جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن معطل

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15 مارچ تک معطل کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین اور جاپان میں کرونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر پی آئی اے نے پاکستان سے چین اور ٹوکیو کے لئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اورچین کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا۔ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔

تفصٰلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کے واضح کیا ہے کہ آج سے پی آئی اے کی پروازیں بیجنگ اور ٹوکیو نہیں جائیں گی، صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں