ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں سب سے بڑے گیس ذخیرے کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا، اس کے بعد سعودی عرب دنیا کے گیس پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سپریم ہائیڈرو کارنر کمپنی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سعودی عرب کے مشرق میں الجافورہ گیس فیلڈ کو ترقی دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، یہ گیس ملک میں گیس کا اب تک کا دریافت کیا گیا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جس کی لمبائی 170کلو میٹر ہے اور چوڑائی 100کلو میٹر ہے۔

