ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری، آبادی کو نشانہ بنایا

سیری (صباح نیوز) کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں چتر، منڈی، جگالپال، جمیری، بھینسہ گالہ، ججوٹ بہادر میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بای کی گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ادھر پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گولہ باری بند ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں