کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے فنڈز روک کر بیٹھی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ کراچی کو اس کا حق ضرور دیں۔ وہ اتوار کو مقامی ہوٹل میںکراچی لیٹریچر فیسٹول کے تیسرے اور آخری روز کے ایک سیشن سے خطاب کر ر ہے تھے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی اس سیشن میں شرکت کی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کفالت پروگرام کے تحت 70 لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں گے، ہنر مند نوجوانوں کے پروگرام
میں بھی 30 فیصد خواتین کو تربیت دینی ہے، اب خواتین صرف سلائی کے کورس نہیں بلکہ ہائی ٹیک کورس کریں گی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے فنڈز روک کر بیٹھی ہوئی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ کچھ تو کراچی کا بھی خیال کریں اور کراچی کے فنڈز فوری جاری کریں۔