ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: گھروں میں چوری کرنے والی خواتین گرفتار

لاہور: گھروں میں چوری کرنے والی 2 بہنوں پر مشتمل خواتین گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ نے کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوری کرنے والی 2 بہنوں پر مشتمل خواتین گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خواتین میں دونوں بہنیں فاطمہ اور سندس گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوتیں اور گھر کا صفایا کرکے فرار ہوجاتی تھیں جبکہ دونوں بہنیں 30 سے زائد کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار خواتین سے 30 تولے سے زائد سونا،نقدی اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کرلی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں