English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

او آئی سی کے دورے سے بھارتی جرائم دنیا کے سامنے آئیں گے،فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے انتہائی اہم وفد کے آزاد جموں وکشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورے سے بھارتی جرائم دنیا کے سامنے آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس اہم اور سنجیدہ انسانی مسئلے پر او آئی سی کا اجلاس بلانا مظلوم کشمیریوں کے حوصلوں کو مزید بلند اور انکی آواز کو مزید قوت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، پوری وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے، اسلامی دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کا جائز، جمہوری اور قانونی حق دلوانے میں عملی کردار ادا کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی کے انتہائی اہم وفد کے آزاد جموں کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورے سے بھارتی جرائم دنیا کے سامنے آئیں گے،پوری دنیا پر یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول رہا ہے اورانسانیت کے خلاف اپنے جرائم اورعالمی ضابطوں کی کھلم کھلاخلاف ورزی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، بھارت ان جرائم میں ملوث نہ ہوتا تو او آئی سی سمیت پوری دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر جانے کی اجازت دیتا۔

او آئی سی کے وفد کو ایل او سی کی صورتحال اور فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے