English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں کورونا سے بچائو کیلئے ہنگامی اقدامات

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی نمازیوں کیلئے کھول دی گئی
دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی، سربیا، کیمرون اور بھوٹان میں پہلے کیس کی تصدیق
اٹلی میں ہلاکتیں148، ایران میں 124، چین میں مزید 30 افراد ہلاک اور 143 نئے مریضوں کی تصدیق جبکہ 5 ہزار 737 کی حالت تشویشناک ہے
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہنگامی اقدامات کے بعد مسجد الحرام، مسجد نبوی کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ بالائی منزل پر بھی طواف کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔ دوسری طرف دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے مریضوں کی مصدقہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سربیا، کیمرون اور بھوٹان میں بھی پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اٹلی میں ہلاکتیں 148 اور ایران میں 124 ہوگئیں جبکہ چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 30 افراد ہلاک اور 143 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 3042 اور متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 552 ہوگئی جن میں سے 5 ہزار 737 افراد کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے