واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دیے جانے پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک ٹوئٹ میں افغانستان میں امریکی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی اجازت کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا اپنے قومی اقتدار اعلیٰ اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ اُدھر افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کرمنل کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے افغانستان میں طویل جنگ کے دوران انصاف کے لیے اہم ترین قدم سے تعبیر کیا ہے۔
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت پر امریکا برہم
القمر
