English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں طیارہ حادثے کا شکار‘ باپ بیٹا محفوظ رہے

القمر

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ایک چھوٹے طیارے کو خطرناک حادثہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ طیارے میں صرف 2 افراد سوار تھے، جب کہ ان کے ساتھ پالتو کتا بھی تھا۔ خوش قسمی سے کسی کو خراش تک نہیں آئی۔ یہ حادثہ فلوریڈا کے شہر ڈسٹن میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ طیارے کا انجن ناکارہ ہونے کے باعث ہوا۔ واقعے میں 47 سالہ باپ اور 22 سالہ بیٹا محفوظ رہے۔ امدادی عملے کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے ڈسٹن کی فضائی حدود میں سیر کررہے تھے کہ اچانک لینڈنگ کے دوران انجن فیل ہوگیا اور طیارہ درخت میں جاگھسا۔ زمین پر گرنے کی صورت میں جہاز تباہ بھی ہوسکتا تھا، جس میں دونوں مسافروں کی موت یقینی تھی، لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ واقعہ صبح سویرے پیش آیا اور حادثے کے فوراً بعد جائے وقوع پر موجود شہریوں نے متاثرین کی مدد کی۔
فلوریڈا: انجن بند ہونے کے باعث گرنے والا طیارہ درخت میں اٹکا ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے