English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وہان میں صنعتی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ،ہارورڈ یونیورسٹی بند

القمر

بیجنگ/ نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی حکومت نے دنیا میں سب سے پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے وسطی شہر ووہان میں اہم صنعتیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صوبہ ہوبے کے حکام نے صوبائی دارالحکومت ووہان سمیت اس صوبے میں روز مرہ استعمال کی اشیا اور میڈیکل سپلائی تیار کرنے والے ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ سے کام شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی یا بین الاقوامی سطح پر اہم مصنوعات تیار کرنے والی صنعتیں بھی اجازت نامہ حاصل کر کے کام کا آغاز کر سکتی ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے چین میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے میں انتہائی کمی آ رہی ہے اور گزشتہ روز چین بھر میں صرف 36 کیس سامنے آئے۔ تاہم امریکا اور یورپی ممالک میں اس وائرس کے زیادہ کیس سامنے آ رہے ہیں۔ امریکا کی سب سے بڑی اور مشہور یونیورسٹی ہارورڈ نے کورونا وائرس کے باعث تعطیلات جاری رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے خوف سے فاصلاتی تعلیم کے پروگرام شروع کردیے ہیں۔ جب کہ اقوام متحدہ نے نیویارک میں واقع اپنے صدر دفتر کے سیاحتی اورمطالعاتی دوروں پرپابندی لگا دی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو این سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے 300 ملازمین ابھی تک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔ خیال رہے کہ عام اوقات میں ایک ہفتے میں 5 ہزار سیاح اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز، خاص طور پر سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے مراکز میں آتے ہیں۔ جب کہ ہرسال اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹرز کے دورے پرآنے والے سیاحوں کی تعداد 5 لاکھ ہے۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ذیلی ادارے نے کورونا سے متعلق کانفرنس منسوخ کردی ہے۔ یہ کانفرنس نیویارک میں ہونی تھی۔ امریکی اخبار بلوم برگ کے مطابق امریکی کونسل برائے خارجہ روابط نے نیویارک میں 13 مارچ کو کورونا سے متعلق یہ کانفرنس طے کی تھی۔ دوسری جانب یورپی یونین کے رکن ممالک نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے مربوط کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ان ممالک کے سربراہان نے اس حوالے سے ہر ضروری اقدام فوری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
کورونا وائرس: ووہان میں حالات معمول پر آنے کے بعد بھی عوامی مقامات ، اٹلی میں سیاحتی عمارت کے باہر اور جنوبی کوریا میں رہایشی علاقے میں جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے‘ یوکرائن سے روانہ ہونے والی پرواز کے مسافروں میں وبا کی علامات کا پتا لگایا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے